ورلڈ کپ فائنل، میچ آفیشلز کا اعلان، متنازع نو بالز دینے والے ایراسمس امپائرنگ کرینگے
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل کے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل اتوار کو پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہوگا۔ فائنل کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا ہے۔ماریس ایراسمس اور کمار دھرماسینا کو فائنل کیلئے فیلڈ امپائرز مقرر کیا گیا ہے جبکہ کرس گفانی ٹی وی امپائر اور پال ریفل فورتھ امپائر ہوں گے۔سری لنکا کے رنجن مدوگالے فائنل کے میچ ریفری ہوں گے۔