جنرل فيصل نصير سے رابطہ عمران خان کی خواہش پر کيا: خرم روکھڑی
تحریک انصاف سے نکالے گئے خرم حمید روکھڑی کا کہنا ہے کہ جنرل فيصل نصير سے رابطہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی خواہش پر کيا تھا۔نجی ٹی وی کے پروگرام ميں گفتگو کرتے ہوئے خرم حمید روکھڑی کا کہنا تھا کہ جنرل فيصل نصير سے ملاقات میں انہیں عمران خان کے تحفظات سے آگاہ کیا تھا۔خرم روکھڑی کا کہنا تھا کہ جنرل فیصل نصیر چاہتے تھے پی ٹی آئی والے فوج کو برا بھلا نہ کہيں۔مزید کہا کہ تيسری ملاقات ميں عمران خان کے نمائندے کے طور پر سلمان احمد بھی ساتھ تھے۔ان کا کہنا تھا کہ جنرل باجوہ کی ایکسٹینشن کے وقت کہہ رہا تھا یہ نہ کرو،میرٹ پر فیصلہ ہونا چاہیے، ہم کیوں کہیں آرمی چیف ہماری مرضی کا لگے، یہ ہمارا ذاتی ڈپارٹمنٹ نہیں فوج ہے۔خرم حمید روکھڑی نے کہا کہ میری کوشش تھی ادارے کیخلاف ہمارا بیانیہ آگے نہ بڑھے، عمران خان کے قتل کے حوالے سے مجھے کچھ نہیں پتہ تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان سے میرا تعلق 22سال پرانا ہے، عمران خان سے آخری ملاقات 15دن پہلے ہوئی،2018ء الیکشن میں پی پی86 کیلئے اپلائی کیا لیکن ٹکٹ نہیں ملا۔