اورکزئی ایجنسی، گورنرخیبر پختون خوا مسعود کوثر کے جلسے پر میزائل حملہ، ایک شخص جاں بحق اور پانچ زخمی ۔
پولیٹکل انتظامیہ کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا مسعود کوثرنے ہیڈکوارٹر کلایہ میں جلسے سے خطاب کرنا تھا۔ ان کے کلایہ پہنچتے ہی نامعلوم افراد نے جلسہ گاہ پر راکٹوں سے حملہ کردیا۔ نامعلوم سمت سے فائر ہونے والے تین راکٹوں میں سے ایک جلسہ گاہ کے پنڈال میں گراجس میں ایک شحص جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوگئے۔ دوسرا راکٹ ہیلی پیڈ جبکہ تیسراخالی میدان میں گرا۔ زخمیوں کو کلایہ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعہ کے بعد جلسہ گاہ میں بھگدڑ مچ گئی اورجلسے کو تھوڑی دیر کے لیے روک دیا گیا ۔جن پہاڑوں سے میزائل فائر کیے گئے تھے ان پر سکیورٹی فورسز نے بھاری توپ خانے سے گولہ باری کی تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم سےدیا ہے۔