کراچی، سکیورٹی وجوہات کی بنا پر مہاجر قومی مومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کو پیش نہیں کیا جاسکتا۔ خورشید شاہ
ایس ایس پی کورٹ خورشید شاہ نے عدالت کو بتایا کہ آفاق احمد کوسکیورٹی رسک کی وجہ سے پیش نہیں کیا جاسکتا اورانکے مقدمےکی سماعت جیل میں ہی کرنے کے لیے حکومت سے رابطہ کیا گیا ہے۔واضع رہے کہ آفاق احمد کی گرفتاری دس سال پرانے مقدمے میں عمل میں لائی گئی ہے جس کے دو نامزد ملزمان ظفر قریشی اور یونس پہلے ہی بری ہوچکے ہیں۔دوسری جانب آفاق احمد کے خلاف چھ اکتوبر کو قائم کیے گئے ایک اور مقدمے کے خلاف ہیومن رائٹس کمیشن کی جانب سے اقبال کاظمی نے درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اخیتار کیا گیا ہےکہ دوران گرفتاری آفاق احمد پر بے بنیاد مقدمات قائم کیے جارہے ہیں عدالت ان مقدمات کا نوٹس لے۔