حکومت کی جانب سے پانچ سوروپے کے بڑے نوٹ کو ختم کرنے کے فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ۔
درخواست گزاراظہر صدیق کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت عوام کولوٹنے کے نت نئے بہانے ڈھونڈرہی ہےاور پانچ سو روپے کے بڑے نوٹ کو ختم کرنا اسی سلسلہ ہی کی ایک کڑی ہے۔ پانچ سو روپے کے بڑے نوٹ کو ختم کرنے سے افراط زر میں اضافہ ہوگا۔ حکومت ہر مہینے نئے نوٹ چھاپ کر ملکی قرضوں میں اضافہ کررہی ہے، بڑے نوٹ ختم کرنے کے بعد پانچ سو کے چھوٹے نوٹ چھاپے جائیں گے۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ اس حکومتی عمل کو فوری طور پر کالعدم قراردیا جائے۔