چین کے نائب وزیرخارجہ نے انسداد دہشتگردی پر سیاست کرنے پر بھارت کو کھری کھری سنادیں
بیجنگ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چین کے نائب وزیرِخارجہ لی بوڈونگ نے کہا کہ دہشت گردی کے معاملے پر دوہرے معیار نہیں ہونے چاہیں، چین انسداد دہشت گردی کے نام پر سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوششوں کے خلاف ہے، نیوکلیئر سپلائر گروپ میں بھارت کی شمولیت کے بارے میں لی بوڈونگ نے کہا کہ این ایس جی کی رکنیت سے متعلق قوانین چین نے نہیں بنائے، کوئی بھی ملک ان پر عمل کرتے ہوئے گروپ میں شمولیت کی درخواست دے سکتا ہے۔