پاکستان کیخلاف سرجیکل سٹرائیکس کے جھوٹے دعوے کرنے والا بھارت سری نگر کی سرکاری عمارت سے دو مجاہدین نہیں نکال سکا
کبھی سرجیکل سٹرائیکس کے بھونڈے دعوے ،، کبھی گیدڑ بھپکیاں ۔۔ جھوٹ پر جھوٹ بولنے والا بھارت پامپور میں سرکاری عمارت کو چوبیس گھنٹے بعد بھی کلیئر نہ کرا سکا ۔۔ دو افراد کے سامنے پوری بھارتی فوج بےبس ہو گئی ۔۔ جبکہ قابض فوج کے تین اہلکار بھی زخمی ہو گئے ،، دوطرفہ فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہیں ،، جبکہ بھارتی فوج بری طرح ناکام نظر آ رہی ہےمجاہدین کی جانب سے سرکاری عمارت میں گھسنے کے بعد بھارتی میڈیا نے تو پہلے عمارت کلیئر کرانے کے دعوے کیے، ، بعد میں دونوں افراد کی گرفتاری کا جھوٹ بولا ۔۔۔ تاہم ایک کے بعد ایک جھوٹ بولنے کے بعد آخر کار سچ سامنے آ ہی گیا دونوں افراد کیساتھ بھارتی فوج کا مقابلہ جاری ہے،، اس دوران وقفے وقفے سے دھماکوں کی آوازیں بھی سنی جا رہی ہیں ۔۔ ۔۔ کاغذی فوج عمارت کے اندر جانے کی بجائے باہر سے ہی دستی بم اور راکٹ سے حملے کر رہی ہے، ادھر بھارتی میڈیا ہمیشہ کی طرح الزامات لگانے میں مصروف ہے ،، جبکہ بغیر کسی ثبوت کے ہمیشہ کی طرح زہرفشانی کا سلسلہ بھی جاری ہے،،