ملک کے زیادہ تر علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم مالاکنڈ ڈویژن، گلگت بلتستان، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی بھی توقع ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا، تاہم ڈی جی خان ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش بھی ہوئی، سب سے زیادہ بارش پنجاب کے علاقے کوٹ ادو میں پانچ ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، گزشتہ روز تربت ملک کا گرم ترین مقام رہا، جہاں پارہ بیالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا، جبکہ رحیم یار خان میں چالیس، سبی اور لسبیلہ میں درجہ حرارت انتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔