مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم کا سلسلہ نہ رکا آج بھی وادی میں حالات کشیدہ ہیں
مقبوضہ وادی میں تین ماہ گزرنے کے باوجود حالات تاحال کشیدہ ہیں برہانی وانی کی شہادت کے بعد تحریک آزادی انتہائی زور پکڑ چکی ہیں کرفیو ۔بندشیں گرفتاریاں ۔۔ اور ظلم بھی کشمیریوں کو روک نہ سکا ۔ قابض فوج کی جانب گھر گھر تلاشی کے نام پر خواتین کی تذلیل اور تشدد کا سلسلہ جاری ہے۔۔ قابض فوج نے کشمیریوں کو عاشور کے جلوس نکالنے سے تو روک دیا۔ تاہم اس کے باوجود آج بھی مختلف شہریوں میں ریلیاں نکالی گئیں ۔ حریت رہنماؤں کی اپیل بھی شڑ ڈاؤن ہڑتال ہے ادھر حریت رہنما یاسین ملک پر بدترین تشدد کرنے کے بعد بارامولہ جیل میں آسیہ اندرابی کیساتھ بھی انتہائی نارروا سلوک کیا جا رہا ہے،آسیہ اندرابی کو کسی سے ملنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ۔جبکہ ان کو ذہنی طور پر بھی اذیت دی جارہی ہے ان کو ڈاکٹرز یا ادویات بالکل فراہم نہیں کی جا رہیں جبکہ ان کے کھانے پینے کا خیال بھی نہیں رکھا جا رہا ادھر دختران ملت تنظیم کی جنرل سیکرٹری ناہیدہ نسرین کا کہنا تھا کہ بھارتی ظلم و ستم کو صرف ان کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے سے روکنے کیلئے ہے بھارتی فوج ظلم کر کے کشمیریوں کی تحریک کو دبا نہیں سکیں گے۔