کہ پانامہ لیکس کے بعد وزیر اعظم کی ساکھ ایسی نہیں رہی،کہ مالی وسائل پر ان کی گرفت بڑھائی جائے:نعیم الحق
تحریک انصاف کےمرکزی سیکریٹری اطلاعات نعیم الحق کابیان میں کہناہے،،کہ ترقیاتی منصوبوں کی منظوری سے متعلق وزیراعظم کے صوابدیدی اختیارات میں اضافہ افسوس ناک ہے،،وزیراعظم کی غیر جمہوری سوچ اور شاہانہ طرز حکومت نقصان دہ اور قابل مذمت ہے،،انہوں نےکہا،،کہ جمہوریت کا مستقبل شفاف فیصلوں اور اداروں کےاستحکام سےوابستہ ہے،لیکن وزیراعظم تمام اختیارات اپنے پاس رکھنا چاہتے ہیں،، تحریک انصاف کے ترجمان کاکہناتھا،،کہ وزیر اعظم کرپشن اورانتخابی دھاندلی میں بھی خاصی مہارت رکھتے ہیں،،تحریک انصاف کابینہ کے اس فیصلے کی مانیٹرنگ کرے گی،،اور اس کےسیاسی استعمال
کی سخت مزاحمت کی جائے گی