جاوید میانداداورشاہد آفریدی کےدرمیان الزامات کی جنگ ختم کرانے کے لیے سابق فاسٹ باؤلر وسیم اکرم بھی میدان میں آئے گئے
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں وسیم اکرم نے کہا ہے کہ جاوید میانداد اور شاہد آفریدی کے درمیان بیان بازی سے دکھ ہوا، جاوید میانداد اور شاہد آفریدی کے درمیان معاملہ ثالثی سے جلد از جلد حل ہونا چاہیے، انہوں نے کہا کہ جاوید میانداد اور شاہد آفریدی میرے اور پاکستان کے لیے اہم ہیں، دونوں کو معاملہ مل جل کر حل کرنا چاہیے۔ وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ معاملے کو مزید خراب نہیں ہونا چاہئے، قابل احترام کرکٹرز کا ایک دوسرے پر الزامات کا معاملہ جلد حل ہونا چاہیے۔