امریکی ڈرائیور جمی جانسن نے بینک آف امریکا ریس جیت کر نیس کار ریس کے اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کرلی
امریکی ریاست نارتھ کیرولینا کے شارلٹ سپیڈ وے ٹریک پر ہونے والی ریس میں درجنوں کار ڈرائیورز نے حصہ لیا، ریس کے آغاز میں ہی حادثہ پیش آنے سے کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں
حادثے کے باجود منتظمین کی جانب سے ریس جاری رکھی گئی۔ اکتالیس سالہ جمی جانسن نامی ڈرائیور نے انتہائی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریس جیت لی
جیت کے بعد جمی جانسن نے خوبصورت کار ڈرفٹ کا مظاہرہ کرکے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ جمی جانسن اپنے کیریئر میں ابتک چھ مرتبہ نیس کار ریس کا ٹائٹل جیت چکے ہیں۔