یورپی خلائی گاڑی سکیاپریلی کو مریخ پر اترنے کے بعد گرد کے طوفان کا سامنا پڑسکتا ہےسپیس کرافٹ کل سرخ سیارے پر اترے گا
امریکی سائنس دانوں کے مطابق ریت کے ذرے جلد ہی مریخ کی فضا میں اٹھنا شروع ہو جائیں گے، تاہم یورپی خلائی ادارے نے کہا ہے کہ اسے اس کی فکر نہیں ہے، بلکہ اس کے بعض سائنس دان اس امکان سے خوش بھی نظر آتے ہیں، پراجیکٹ سائنسدان نے بتایا کہ انہیں شروع سے معلوم تھا کہ ہم گرد کے طوفان میں مریخ پہنچیں گے اور سکیاپریلی کو یہی امکان ذہن میں رکھتے ہوئے بنایا گیا تھا،،گردآلود فضا سے برقی ڈیٹا حاصل کرنے کے نقطۂ نظر سے یہ بات بہت عمدہ ہے، تاہم یورپی سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ وہ ہر صورت میں تیار ہیں۔ مریخ کی فضا میں گرد سے رگڑ کھا کر سکیاپریلی کی گرمی سے بچانے والا حفاظتی خول متاثر ہو سکتا ہے،، اس کے علاوہ اس کا بڑا پیراشوٹ بھی متاثر ہو سکتا ہے،