صارفین پر گیس ٹیرف کا بوجھ کم سے کم ڈالا جائے۔ اوگرا
چیرپرسن اوگراعظمیٰ عادل کا کہنا ہے کہ گیس کمپنیوں نے گیس کی قیمتوں میں جتنا اضافہ مانگا تھا، ا±تنا اضافہ کیانہیں گیا، سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کمپنیوں سے کہاگیاہے کہ وہ لائن لاسز میں کمی لا کراپنے نقصانات پورے کریں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ عادل نے بتایاکہ اوگرا بطور ریگولیٹری اتھارٹی کوشش کرتا ہے کہ صارفین پر گیس ٹیرف کا بوجھ کم سے کم ڈالا جائے، گیس کے نرخوں میں حالیہ 36 فی صد اضافہ اس سےکم ہے،جو گیس کمپنیوں نے تجویز کیاتھا۔چیرپرسن اوگرا کا کہنا تھا کہ سوئی سدر ن اور سوئی ناردرن کا ترسیلی نظام الگ کرنے اور کمپنیاں بنا کر ڈسٹری بیوشن اورریکوری کاسسٹم الگ بنانےکا جائزہ لیاجارہاہےتاکہ صارفین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوسکیں،جبکہ گیس کمپنیوں پریہ زور بھی دیا گیاہے کہ اوور بلنگ سمیت دیگر مسائل پر توجہ دیں۔