مصباح الحق نے برطانوی میڈیا کو انٹرویو , موجودہ ٹیم کی کامیابی کی بڑی وجہ خود اعتمادی کو قرار دے دیا
مصباح الحق نے برطانوی میڈیا کو انٹرویو میں کہا انہیں پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے مستقبل سے بہت امید وابستہ ہیں۔بڑے نام اور سپرسٹار نہ ہونے کے باوجود لڑکوں نے اپنی لگن اور کارکردگی کی وجہ سے اس ٹیم کو دنیا کی بہترین الیون ثابت کیا ۔انہوں نے کہا اظہرعلی،اسد شفیق، یاسرشاہ اور سرفراز احمد پاکستان کا مستقبل ہیں ۔ صرف یہی نہیں بلکہ دیگر نوجوان باصلاحیت کرکٹرز بھی سامنے آئے ہیں جو آنے والے وقت میں ٹیم کو بھرپور بنیاد فراہم کرسکیں گے۔ قومی ٹیسٹ کپتان نے کہا ٹیم صحیح راستے پر چل رہی ہے ۔جسے بنیاد مل چکی ہے ۔ایک طریقہ کار مل چکا ہے جسے تمام کھلاڑیوں کو سخت محنت سے جاری رکھنا ہوگا ۔مصباح الحق نے کہا بحیثیت کپتان دو ہزار دس میں جنوبی افریقا اور حال ہی انگلینڈ کے خلاف کارکردگی غیر معمولی تھیں ۔انہوں نے کہا آسٹریلیا اور انگلینڈ کے خلاف وائٹ واش کرنا بھی پاکستانی ٹیم کا ایک شاندار کارنامہ ہے