آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی ، اور وزیر دفاع خرم دستگیر کی الگ الگ ملاقاتیں
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو میں پاک بحریہ کے نومنتخب سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے ملاقات کی آرمی چیف نے انہیں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ،، ملاقات میں ملکی سلامتی کی صورت حال اور درپیش چلینجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ،، پاک بحریہ کے سربراہ نے جی ایچ کیو میں شہدا کی یاد گار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی بھی کی ،،، دوسری جانب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے وزیر دفاع خرم دستگیر نے اہم ملاقات کی جس میں ملکی سلامتی اور خطے کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا