اب انگلیوں کے نشانات سے کسی بھی شخص کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کی جا سکیں گی
لندن( بی بی سی) برطانیہ کی شفیلڈ ہالم یونیورسٹی میں سائنسدانوں نے ایسی ٹیکنالوجی دریافت کی ہے جس کی مدد سے اب انگلیوں کے نشانات سے کسی بھی شخص کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کی جا سکیں گی۔ اس نئی ٹیکنالوجی سے انگلیوں کے نشانات کا کیمیائی تجزیہ کیا جاتا ہے۔ جس سے صنف، خوراک، اور شراب نوشی کے بارے میں بھی معلوم کیا جا سکے گا۔