سیالکوٹ سے ریاض جانے والی پی آئی اے کی پرواز خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی

قومی ائیر لائنز کا طیارہ خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا،، اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد طیارے کے کارگو کمپارٹمنٹ سے دھواں اٹھنے لگا، الارم بجنے پر پرواز میں سوار مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا، پائلٹ نے فوری طور پر طیارے کا رخ لاہور کی طرف موڑا جہاں اسے ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی،ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی کے سات سو پچپن سیالکوٹ سے ریاض جارہی تھی،، کارگو کمپارٹمنٹ میں دھویں کی نشاندہی پر طیارے کو بحفاظت لاہور ایئرپورٹ پر اتارا گیا، طیارے میں آگ نہیں لگی کاکپٹ میں دھویں کی نشاندہی ہوئی تھی،متاثرہ طیارہ ائیر بس تین سو بیس تھا جس میں مسافروں اور عملے سے تین سو سے زائد مسافر سوار تھے۔ طیارے کو انسپیکشن کیلئے خالی کرایا گیا، مکمل جانچ پڑتا کے بعد ایک بار پھر طیارے کو منزل کی جانب روانہ کردیا گیا