کراچی میں گرمی نے شہریوں کی چیخیں نکلوا دیں ،سورج آج بھی خوب آنکھیں دکھا رہا ہے
سورج کراچی کے عوام پر بدستور غصہ، گرمی ہے کہ کم ہونے کا نام نہیں لے رہی، آسمان سے برسنے والے آگ کے باعث شہری گھروں میں دبک کر رہ گئے،محکمہ موسمیات کے مطابق بحر ہند اور بحیرہ عرب میں ہوا کے کم دباؤ سے گرمی کی شدت برقرار ہے، سمندری ہوا کی رفتار سست ہونے سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس ہو رہی ہے۔یہ سلسلہ آئندہ چوبیس گھنٹوں تک جاری رہنے کا امکان ہے، جس کے بعد موسم کی شدت میں کمی آنا شروع ہو جائے گی۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ گرم موسم میں صبح 11 بجے سے شام 5 بجے کے دوران لوگ غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلیں۔ ہیٹ اسٹروک کی صورت میں پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال، سایہ دار جگہ میں رہنا اور سر کو ڈھانپنا انتہائی ضروری ہے۔