فیصلہ کر لیا جائے کہ پارلیمنٹ سپریم ہے یا چند لوگوں کا جرگہ: رہنما پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں فاٹا کے نمائندوں کی آواز کو کیوں دبایا جا رہا ہے،، ماضی کی غلطیوں سے سیکھنا چاہیے ،، انھیں دوبارہ نہیں دہرانا چاہیے ،، مولانا فضل الرحمان کا خطاب تفصیل سے سنا،، مولانا فضل الرحمان نے فاٹا کے معاملے میں جرگہ بلانے کی بات کی ہے ،، فیصلہ کر لیا جائے کہ پارلیمنٹ سپریم ہے یا چند لوگوں کا جرگہ؟ختم نبوت کا معاملہ کس نے چھیڑا ہے ؟ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ یہ اجتماعی گناہ ہے ،، انکو بتا دینا چاہتے ہیں کہ پی ٹی آئی اس میں شامل نہیں،، کچھ حکومتی اشاروں پر اچکزئی صاحب کو فلور دیا گیا ،، اچکزئی پی ٹی آئی کا موقف سنتے تو ہم بھی ان کا موقف سن لیتے ،، دس پندرہ منٹ اجلاس اور چل جاتا تو کوئی قیامت نہیں آجانی تھی،، پارٹی اپنی پالیسی اپنی قراردادوں کے ذریعے پیش کرتی ہے