حکومت پنجاب اور جی ای ہیلتھ کیئرکے مابین الٹراساؤنڈ مشینوں کی فراہمی اور سٹاف کی تربیت کے حوالے سے مفاہمتی یاداشت پر دستخط
حکومت پنجاب اور جی ای ہیلتھ کیئر کے مابین الٹراساؤنڈ کی فراہمی کے حوالے سے ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیلئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے وزیراعلیٰ پنجاب سے نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں عوام کو فوری ،معیاری اور مفت طبی سہولیات مہیا کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات ہیں۔مسلم لیگ(ن) 2013کے الیکشن منشور کے مطابق عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کی جانب گامزن ہے۔ہم صحت مند توانا معاشرہ بنانے کیلئے پُرعزم ہیں جہاں ہر بچے کومفت اور جدید تقاضوں کے مطابق تعلیم بھی مہیا ہوگی ۔ وہ دن دور نہیں جب پاکستان اپنے پاؤں پر کھڑا ہوگا. اِس مفاہمتی یاداشت کے تحت جی ای ہیلتھ کیئر حکومت پنجاب کی معاونت سے ایک تصویق شدہ ٹریننگ سنٹر قائم کرنا چاہتا ہے جو سال بھر الٹراساؤنڈ ٹریننگ کے حوالے سے تعاون کرے گا۔اِس ٹریننگ کا بنیادی مقصدپرائمری ہیلتھ ورکرز کی صلاحیتوں کو بہتر انداز میں ایسے علاقہ جات میں استعمال کرنا ہے جہاں رسائی قدرے مشکل ہے اور یہ معاہدہ محکمہ پرائمری ہیلتھ اور جی ای ہیلتھ کیئر کے درمیان دورانِ زچگی اور نومولود بچوں کی شرح اموات کنٹرول کرنے کیلئے سٹاف کی تربیت کے حوالے سے بہت اہمیت کا حامل ہے. اِس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوامی فلاح کیلئے منصوبوں پر کام جاری رکھنے کیلئے ہماری حکومت پُرعزم ہے۔ ایک سوال کے جواب میں اُنہوں کا کہنا تھا کہ ہمیں مل کر پاکستان کو ایک عظیم قوم بنانا ہے۔آپس کی رنجشیں اور سیاسی رسہ کشی کہیں ہمیں خس و خشاک کی طرح خدانخوانستہ بہا نہ دے۔ہمارا نعرہ ہے کہ nothing succeeds like success اور ہم اسی پر عمل پیرا ہیں ۔ایک سوال پر کہ امریکہ کہ اس بیان کے حوالے سے کہ میاں محمد نوازشریف کی برطرفی سے پاکستان سیاسی عدمِ استحکام کا شکارہے،کیا ہمیں امریکہ کو شٹ اپ کال نہیں دینی چاہیے؟ ، وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمیں یہ قانون پہلے اپنے آپ پر لاگو کرنے کی ضرورت ہے،ہمیں اپنا بیانیہ درست کرنا ہے،اپنی خامیوں کو دور کرنا ہوگا۔ ہم امریکہ سے برابری کی بنیاد پر اچھے تعلقات کے خوہاں ہیں ۔ پیپر لیک کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر کہا کہ مجھے انتہائی دُکھ ہے اور ہم دوبارہ نئے امتحان کا اعلان کرچکے ہیں ۔جبکہ تحقیقات کا تقاضا ہے کہ ذمہ داران کو کڑی سے کڑی سے سزا دی جائے