آشیانہ اقبال کیس میں گرفتار سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادےسلمان شہباز ے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب کو بیان ریکارڈ کرا دیا
قومی احتساب بیورو لاہور نے آشیانہ اقبال کیس میں گرفتار سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف اور ان کے اہلخانہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں بھی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔۔ اس حوالے سے تحقیقات کے لئے شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کو طلب کیا گیا تھا ، سلمان شہباز نے پیش ہو کر نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو ایک گھنٹہ چالیس منٹ تک اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔۔ ذرائع کے مطابق نیب ٹیم نے سلمان شہباز کو سوالنامہ بھی دیا ہے جس میں ان کے ذرائع آمدن اور اثاثہ جات سے متعلق سوالات بھی شامل ہیں۔۔ ذرائع کے مطابق سلمان شہباز کو بلانے کا مقصد ان کا شریف خاندان کے کاروبار میں شہباز شریف کی نمائندگی کرنا ہے۔۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کے معاملے پر شہباز شریف کے دوسرے صاحبزادے حمزہ شہباز کو بھی جلد طلب کیا جائے گا۔۔