خوف اوردہشت سے بھرپور ہالی وڈ فلم ہیلووین 'کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئیں
ہدایتکارڈیوڈ گورڈن گرین کی فلم کی کہانی ایک ایسے پر اسرارشخص کے گِرد گھوم رہی ہے جو چالیس سال بعد ہیلووین تہوار پر خون کی ہولی کھیلنے آتا ہے ،جس کے بعد ایسے ایسے غیر معمولی واقعات کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے کہ لوگ دہشت زدہ رہ جاتے ہیں۔سنسنی خیز فلم کی کاسٹ میں جیمی لِی ،جوڈی گیریئر،اینڈی میٹی چیک ،وِل پیٹن ،ورجینیا گارڈنراور نک کاسل سمیت کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں،فلم 19اکتوبر کو نمائش کیلئے پیش کردی جائے گی۔