کراچی پولیس نے لاہور میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے قتل کی واردات میں ملوث سیاسی جماعت کے کارکن کو گرفتار کر لیا
پولیس ذرائع کے مطابق منگھو پیر انویسٹی گیشن پولیس نے لاہور شادمان ٹاؤن پولیس کے ساتھ مشترکہ طور پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں ایک شخص کو قتل اور دو کو زخمی کرنے والے ملزم ذیشان عرف کمانڈو کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم نے بیس اگست کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل کی واردات کی تھی اور لاہور فرار ہو گیا تھا، گرفتار ملزم اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے، گرفتار ملزم کو جلد کراچی منتقل کیا جائے گا۔