ا میں دشوار گزار ٹریک پر سپر کراس چیمپئن شپ موٹربائیک ریس کا انعقاد کیاگیا
ہمواراورصاف ستھری سڑک پرموٹر سائیکل چلانا تو سب کو آتا ہے لیکن دشوار گزاراور تنگ راستوں پر سفر کرنا ہر ایک کے بس کی بات کہاں،آسٹریلیا میں سُپر کراس چیمپئن شپ بائیک ریسنگ کے مقابلے کا انعقاد ہوا جس میں مختلف ممالک سے ماہر موٹر سائیکل سواروں نے شریک ہوکر دشوار گزا راور ناہموار راستوں پرہونیوالی ریس میں حصہ لیا۔ہمت کے پکے اور مہارت میں سب سے آگے اِن رائیڈرز نے ٹائروں اور درختوں کے تنوں کے اوپر سے گزرتے ہوئے رہائشی پہاڑی علاقے میں گھروں کے بیچ و بیچ موجودتنگ راہداریوں ، پانی اور مٹی سے گزرتے ہوئے پوری رفتار سے بائیک دوڑائی۔