اسلام آباد ہائی کورٹ میں علی جہانگیرصدیقی کی امریکہ میں بطورسفیرتعیناتی کیخلاف درخواست پر سماعت جسٹس اطہر من اللہ نے کی
اسلام آباد ہائی کورٹ میں علی جہانگیرصدیقی کی امریکہ میں بطورسفیرتعیناتی کیخلاف درخواست پر سماعت جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔ وکیل درخواستگزار نے کہا کہ علی جہانگیر سول سرونٹ نہیں ہے یہ تعیناتی قانون کے مطابق نہیں ہے۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ یہ سیاسی تعیناتیاں ہیں۔ وزیراعظم کسی کو بھی تعینات کرسکتے ہیں۔ یہ ایگزیکٹیوکا اختیار ہے وہ ایسا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کچھ سوچ سمجھ کے علی جہانگیر صدیقی کو سفیر لگایا ہے۔ قانون بتائیں کہ سول سرونٹ کے علاوہ سفیر کیوں تعینات نہیں ہوسکتا۔ یہ عدالت پارلیمنٹ کو کوئی ہدایت نہیں دی سکتی۔ وکیل درخواستگزار کا کہنا تھا کہ علی جہانگیرکے خلاف نیب ریفرنس چل رہاہے۔ عدالت کا کہنا تھا کہ نئی حکومت آئی ہے وہ اس معاملے کودیکھے گی۔ عدالت نے علی جہانگیر صدیقی کی تقرری کے خلاف درخواست مسترد کردی۔