ملک بھر میں موسم نے انگڑائی لے لی، پہاڑی علاقوں میں موسم سرد ہوگیا۔
ملک بھر میں موسم نے انگڑائی لے لی،، پہاڑی علاقوں میں موسم سرد ہوگیا، میدانی علاقوں میں بھی خنکی بڑھنے سے موسم سرما کے آنے کی نوید سنائی دینے لگی، موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، تاہم مالا کنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا، تاہم کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، استور38، مظفر آباد10، گڑھی دوپٹہ میں چار ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔