افغانستان: عام شہری ہلاکتوں میں ر یکارڈ اضافہ ہوا۔ اقوام متحدہ
افغانستان میں عام شہریوں کی ہلاکتوں کی تعداد بدستور انتہائی درجے پر ہے۔ یہ بات اقوام متحدہ کی طرف سے جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں کہی گئی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق 2014ءکے بعد رواں برس کے پہلے نو ماہ کے دوران شہری ہلاکتوں کی سب سے زیادہ تعداد ریکارڈ کی گئی ہے۔ افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن کے مطابق رواں برس یکم جنوری سے لے کر 30 ستمبر تک 5,252 شہری ہلاک جبکہ 2,798 زخمی ہوئے۔ یہ تعداد گزشتہ برس اسی عرصے کے دوران شہری ہلاکتوں کی نسبت 21 فیصد زیادہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق 46 فیصد ہلاکتیں صرف خودکش حملوں میں ہوئیں۔