ہم بڑے ڈاکوؤں سے پیسہ نکلوانے کی کوشش کررہے ہیں، پاکستان کے موجودہ حالات کے ذمہ داروں پرمقدمہ چلنا چاہیے,وزیراطلاعات فواد چوہدری
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراطلاعات فواد چوئدری نے کہ کابینہ اجلاس میں ائیروائس مارشل ارشد خان کوپی آئی اے کا چئیرمین مقرر کرنے پراتفاق ہوا،،پی آئی اے کا ری اسٹرینچرنگ پلان بھی تیارکیا گیا ہے، نئے اسلام آباد ائیرپورٹ منصوبے کا آڈٹ کرانے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے
شہبازشریف کی گرفتاری اوراپوزیشن کے احتجاج پرفواد چوہدری نے کہا کہ اسپیکرقومی اسمبلی کے سامنے قانونی پہلورکھا گیا ہے کہ دوران ریمانڈ آپ شہبازشریف کونہیں بلا سکتے،اپوزیشن ہماری کوششوں کے خلاف احتجاج میں مصروف ہے
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ میں پارلیمنٹ میں ذاتی طورپرایک قرارداد جمع کروا رہا ہوں،پارلیمانی کمیشن بننا چاہیے جس میں پتا چلنا چائیے کہ پچھلے دس سالوں میں پاکستان کی یہ حالت کیسے ہوئی، ہاؤسنگ اسکیم میں سرکارکی زمین پرگھربنیں گے،،پرائیوٹ بینک گھروں پرپیسہ لگائیں گے