چیف جسٹس ثاقب نثارنے کیلاش قبیلے کی زمین پرغیرقانونی قبضے کا نوٹس لے لیا،ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد،چیف سیکرٹری کے پی،آئی جی کے پی اور ڈپٹی کمشنراسلام آباد کونوٹس جاری
چیف جسٹس میاں ثاقب نثارکیلاش قبیلے کی درخواست پرزمین پرغیرقانونی قبضے کا نوٹس لے لیا،،درخواست میں کہا گیا کہ کیلاش قبیلہ تین سوافراد پر مشتمل ہے۔ ان کے آباؤ اجداد کی زمین پرمقصود الملک نامی شخص نے غیر قانون قبضہ کررکھا ہے۔سپریم کورٹ سے قبل پشاورہائی کورٹ میں بھی درخواست دائرکرچکے ہیں۔عدالت کی جانب سے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد ،چیف سیکرٹری کے پی،آئی جی کے پی اورڈپٹی کمشنراسلام آبادکونوٹس جاری کردیا گیا ہے۔کیس کی سماعت سترہ اکتوبرکوہوگی