چین کا ملتان سکھرایم فائیو اورتھاکوٹ حویلیاں موٹرویز سمیت سی پیک منصوبوں کے معیار اور بروقت تکمیل پراطمینان کااظہار

اس بات کااظہارHOD چائنا کے چیف پلانرWang Zhi Qing کی سربراہی میں ایک چینی وفد نے اسلام آباد میں ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچے کے بارے میں سی پیک کے مشترکہ ورکنگ گروپ کے ساتویں اجلاس میں کیا۔ اجلاس میں ملتان سکھرموٹروے ایم فائیو اورتھاکوٹ حویلیاں منصوبے کی تکمیل کوسراہاگیا۔ دونوں منصوبوں کاشایان شان طریقے سے افتتاح کرنے کافیصلہ کیاگیا کیونکہ دونوں منصوبے پاکستان کے لئے اقتصادی نقطہ نظر سے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ اجلاس میں ڈیرہ اسماعیل خان ،ژوب منصوبے کے آغاز کے لئے عملی اقدامات کرنے کا بھی فیصلہ کیاگیا۔ چین نے شاہراہوں اورتحقیقی مرکزکومزیدفعال بنانے کے لئے تکنیکی معاونت اورانفارمیشن ٹیکنالوجی کے تبادلے سمیت پاکستان کوہرممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔ اجلاس میں سی پیک ٹریفک کاجائزہ جلدشروع کرنے پراتفاق کیاگیا جس سے شاہراہوں کے شعبے میں تحقیق اور تربیت میں مدد ملے گی ۔اجلاس میں سی پیک منصوبوں کے لئے سیکیورٹی اقدامات کابھی جائزہ لیاگیا۔