کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کا دن، اسلام آباد میں آج انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی
اسلام آباد : مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے دن آج اسلام آبادمیں انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی، وزیراعظم عمران خان بھی اس میں شامل ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق قابض بھارتی فوج کے ظلم کا سامنا کرتے مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے آج اسلام آباد میں ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی، وزیراعظم عمران خان ایکسپریس چوک سے ڈی چوک تک بنائی جانے والی اس انسانی زنجیرکاحصہ ہوں گے۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر قابض بھارتی فوج کے ظلم کا شکار کشمیریوں کی یکجہتی کا اظہار کرنے کے لیے جمعہ کی سہ پہر تین بجے ایکسپریس چوک سے ڈی چوک تک انسانی زنجیر بنائی جائے گی۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان ہر محاذ پر کشمیریوں کے جائزجمہوری، قانونی حق کے لیے ڈٹ کر کھڑے ہیں، تمام طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد مظاہرے میں شرکت کریں گے۔