حیران ہوں عالمی میڈیا ہانگ کانگ احتجاج کی کوریج کر رہا ہے کشمیرکی نہیں، عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ 9 لاکھ بھارتی فوجیوں نے 80لاکھ کشمیریوں کو یرغمال بنا رکھا ہے، حیران ہوں عالمی میڈیا ہانگ کانگ احتجاج کی کوریج کر رہا ہے کشمیرکی نہیں۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ پریشان ہوں عالمی میڈیا ہانگ کانگ کے احتجاج کو ہیڈلائن بنا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی میڈیا کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو نظر انداز کر رہا ہے، بھارتی فورسزنے کشمیر پر غیرقانونی قبضہ کر رکھا ہے۔