‘ بلاول جو مرضی کرلیں احتساب کا عمل اب نہیں رکے گا’
اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے کہا بلاول جو مرضی کرلیں احتساب کا عمل اب نہیں رکے گا، مولانا صاحب مذہب کارڈ کھیلنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے بلاول حکومت کو بلیک میل کررہے ہیں کہ کہ کرپشن کیس بند نہ ہوئے تومولانا کا ساتھ دیں گے، بلاول جو مرضی کرلیں احتساب کا عمل اب نہیں رکے گا۔ آزادی مارچ کے حوالے سے عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن متحد ہی نہیں، احتجاج کیا ہوگا، مولانا صاحب مذہب کارڈ کھیلنے کی کوشش کررہےہیں۔ پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ شہباز شریف تو خود اپنے بھائی سے ملنے تک نہیں گئے اور اب کمرکےدرد کا بہانا بنا دیا ہے۔ خیال رہے مولانا کا مارچ ن لیگ اورپی پی میں فساد کا باعث بن گیا ہے ، معاون اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ دوبیانیوں کےدرمیان خلیج گہری کھائی میں بدل رہی ہے۔ کائرہ صاحب کچھ کہتے ہیں تو مولابخش کا بیان کچھ اورہے، شہباز شریف کچھ اور داماد صفدر کچھ کہتے ہیں۔