پولیس ناکوں سے جان چھڑانے کا مشن،فواد چودھری میدان میں آگئے
پولیس ناکوں سے جان چھڑانے کا مشن، وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری میدان میں آگئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے پولیس ناکوں سے جان چھڑانے کے لیے متبادل آئیڈیا دینے پر انعام کا اعلان کر دیا۔ اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کے ذریعے پولیس ناکوں کا توڑ کرنے کا طریقہ بتائیں اور انعام پائیں،بہترین آئیڈیا دینے والے کو 20 لاکھ روپے انعام ملے گا، تین ہفتوں کے اندر اپنے آئیڈیاز جمع کروائیں۔