لاہور:شہری نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا
لاہور میں شہری نے زہریلی گولیاں کھاکرزندگی کاخاتمہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے گرین ٹاﺅن کی حدود میں شہری عرفان نےزہریلی گولیاں کھاکراپنی زندگی کاخاتمہ کرلیا، پولیس نے کہا کہ عرفان نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھائیں، عرفان کو فوری طبی امداد کے لیے جناح ہسپتا ل لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔عرفان کافی عرصے سے گھریلو حالات کی وجہ سے پریشان تھا جس کی وجہ سے اس نے یہ قدم اٹھایا،پولیس نے عرفان کی لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا۔