مولانا فضل الرحمٰن کی مکمل حمایت کرتے ہیں:نواز شریف
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے کہا ہے کہ الیکشن کے بعد مولانا نے اسمبلیوں سے استعفے دینے کا مشورہ دیا تھا جسے نہ مان کر غلطی کی،شہباز شریف کو ایک خط میں سب کچھ لکھ کر بھیج دیا ہے۔لاہور کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کی پوری طرح حمایت کرتے ہیں اس حوالے سے شہباز شریف کو خط میں سب کچھ لکھ کر بھیج دیا ہے۔نوازشریف نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے الیکشن کے فوری بعد اسمبلیوں سے استعفے دینے کا کہا تھا، میں سمجھتا ہوں کہ ان کی بات کو رد کرنا بالکل غلط تھا۔