افسوس! ملکوں کے لیے انسانوں سے زیادہ پیسہ اہم ہے، عالمی میڈیا ہانگ کانگ کے احتجاج کی کوریج کرتا ہے لیکن کشمیر کے مظالم کو نہیں دکھاتا: وزیراعظم عمران خان
وزیراعظم عمران خان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممالک کے لیے انسانوں سے زیادہ پیسہ اہم ہے اور جبھی مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کو عالمی میڈیا میں کوریج نہیں دی جارہی۔اسلام آباد میں کشمیریوں سے اظہار یکجہی کے لیے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنانے کے موقع پر موجود شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج یہاں ہم اس لیے جمع ہیں کہ کشمیریوں کو پیغام دیں کہ پاکستانی قوم کشمیر کے لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم بار بار دنیا کو یہ پیغام دیں گے کہ 80 لاکھ انسانوں کو بھارت کی فوج نے کرفیو میں بند کیا ہوا ہے، جسے 2 ماہ سے زیادہ ہوگیا ہے، عالمی میڈیا ہانگ کانگ کے احتجاج کو فرنٹ پیج، شہ سرخی اور خبروں میں بیان کررہا ہے کہ وہاں ایک جمہوری تحریک چل رہی ہے جبکہ وہاں تھوڑے لوگ زخمی ہوئے اور 2 سے 3 لوگ مارے گئے۔کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے وزیراعظم ہاؤس میں انسانی ہاتھوں کی رنجیر بنائی گئی جس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان، وفاقی وزراء اور وزیراعظم کے مشیر و معاونین خصوصی سمیت عوام کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم کر رہا ہے لیکن اقوام متحدہ اور یورپی یونین نے کشمیر کے معاملے پر بات نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ آج کی ریلی کا مقصد کشمیر کے لوگوں کو پیغام دینا ہے کہ پاکستانی قوم کشمیر کے لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم بار بار دنیا کو پیغام دیں گے کہ 80 لاکھ انسانوں کو بھارت کی فوج نے کرفیو میں بند کر رکھا ہے، گھروں میں عورتیں، بچے، بوڑھے بیمار سب بند ہیں، کشمیری عوام حق نہ ملنے پر احتجاج کر رہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ عالمی میڈیا ہانگ کانگ کے احتجاج کی کوریج کرتا ہے لیکن کشمیر کے مظالم کو نہیں دکھاتا، کشمیر میں ظلم پر عالمی میڈیا میں کوریج نہ ہونے کے برابر ہے، ملکوں کے لیے پیسا انسانوں سے زیادہ اہم بن گیا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر بھارت کا حصہ نہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے، اقوام متحدہ نے بھی کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا تھا۔