ملک میں کورونا وائرس سے 303،458مریض صحت یاب
ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کوروناکے28 ہزار 893 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے چھ سو چھیاسٹھ سے زائد افراد میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ایک روز میں اس وبا سے مزید 12 افراد جاں بحق ہوئے۔ اس وبا سے صحت یاب افراد کی تعداد تین لاکھ تین ہزار 458 ہوگئی ہے اور ملک میں اس وقت آٹھ ہزار 904 مریض زیر علاج ہیں۔