سعودی وزارت افرادی قوت کی جانب سے روزگار پروگرام کا آغاز
ریاض: سعودی عرب میں سعودائزیشن کے تحت خصوصی روزگار پروگرام کا آغاز کردیا گیا جس کے ذریعے 17 ہزار مقامیوں کو ملازمتیں دی جائیں گی۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود نے سپر اور ہائپر مارکیٹ میں 17 ہزار سعودی شہریوں کے لیے روزگار پروگرام شروع کیا ہے، مقامیوں کو ملازمت سے قبل ٹریننگ بھی دی جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق وزارت کا کہنا ہے کہ مملکت میں خوراک مراکز پر سعودائزیشن کا منصوبہ نافذ کیا جارہا ہے اس مقصد کے لیے سعودیوں کو تربیتی پروگرامز بھی کرائے جائیں گے۔