کراچی میں ایک ماہ کیلئے ڈبل سواری پر پابندی عائد
محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صحافی، بزرگ اور 12 سال سے کم عمر کے بچوں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہو گا۔محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق پابندی کے فیصلے سے امن قائم رکھنے میں مدد ملے گی، شہر میں دستی بم حملے اور دیگر وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے۔