پی سی بی نےزمبابوے سیریزکا نیا شیڈول جاری کردیا
ترجمان پی سی بی کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینزکرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ میں پاکستان اپنے سفرکا آغاز راولپنڈی سے کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور زمبابوے کے مابین 3 ون ڈے میچز30 اکتوبر، یکم اور 3 نومبر کو راولپنڈی میں کھیلےجائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل سیریز کے تینوں میچزملتان میں شیڈول تھے تاہم لاجسٹک اور آپریشنل وجوہات کی بنا پرمیچز راولپنڈی منتقل کر دیئے گئے ہیں۔ دوسری جانب راولپنڈی میں پہلے سے شیڈول تینوں ٹی20 میچزکی میزبانی لاہور کے سپرد کر دی گئی ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان 19 اکتوبر کو ہو گا۔