بھارت فسطائی مودی کی زیرقیادت دنیا کی سلامتی کے لئے خطرہ بن گیا
بھارت فسطائی نریندرمودی کی زیرقیادت دنیا کی سلامتی کے لئے خطرہ بن گیاہے لیکن فنانشل ایکشن ٹاسک فورس سمیت دیگربین الاقوامی ادارے اس کو نظراندازکررہے ہیں۔کشمیرمیڈیاسروس کی جاری ایک رپورٹ میں کہاگیاہے کہ بھارت پاکستان اورخطے کے دیگر ممالک میں دہشت گردوں کی مالی مدداورسرپرستی کررہاہے۔رپورٹ میں کہاگیاہے کہ چوالیس ایسے بھارتی بینکوں کی نشاندہی ہوئی ہے جو ایک ارب ڈالر سے زائد رقوم کی مشکوک منتقلی میں ملوث ہیں۔رپورٹ میںمزیدکہاگیاہے کہ بھارت اپنے مذموم سیاسی مقاصد کے حصول کے لئے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس جیسے عالمی اداروں کی ساکھ متاثر کرنے کی کوشش کررہاہے لیکن مالیاتی ادارہ اس کے خلاف کارروائی سے ہچکچارہاہے۔رپورٹ میں کہاگیا کہ فیٹف کواپنے اگلے اجلاس میں بھارت کومشکوک رقوم کی منتقلی پر بلیک لسٹ کرناچاہیے۔