ملک میں تعلیمی ادارے 100 فیصد حاضری کے ساتھ کھل گئے
کورونا وائرس میں کمی کے بعد این سی او سی نے تعلیمی ادارے کھولنے کے احکامات جاری کئے تھے، اور آج ملک بھر میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 100 فیصد حاضری کے ساتھ کھل گئے ہیں۔پنجاب بھر میں تعلیمی ادارے ریگولر بنیادوں پر کھول دئیے گئے ہیں، اور آج سے تمام نجی و سرکاری اسکولوں میں طلبہ کی 100 فیصد تعداد حاضر ہو سکے گی، اسکولوں میں کلاسز ہفتے کی ساتوں دن ہوا کریں گی، اب تمام تعلیمی اداروں میں کلاسز معمول کے مطابق ہوں گی، تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ ملک میں کورونا کیسز میں کمی کے بعد کیا گیا، تمام تعلیمی اداروں میں طلبہ گروپ کی بجائے سو فیصد حاضری کے ساتھ کلاسوں میں آئیں گے۔