پیپلزپارٹی اور ن لیگ خود اپنے گڑھے میں گر گئیں: وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب
اسلام آباد: وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب کا کہنا ہے پیپلزپارٹی اور ن لیگ خود اپنے گڑھے میں گر گئیں۔ الیکشن کمیشن نے ہماری درخواست کو منظور کرلیا۔وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہمیں دونوں جماعتوں کے اکاؤنٹس تک رسائی مل گئی۔ پی پی پی کے 7 اور ن لیگ کے 12 اکاؤنٹس ہیں، جو منی لانڈرنگ کے لئے استعمال کئے۔ پیپلزپارٹی اور ن لیگ 4 سال اکاؤنٹس کی تفصیل دینے سے بھاگ رہی تھیں۔اُنہوں نے کہا پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے پاس کوئی ریکارڈ نہیں، دونوں جماعتوں کے اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال کی جائے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق پیپلزپارٹی کے 7، ن لیگ کے 12 اکاؤنٹس ہیں۔ ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے ہمیشہ اپنے آپ کو قانون سے بالاتر سمجھا ہے۔