مولانا فضل الرحمن کےقریب ساتھی جان اچکزئی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا
جان اچک زئی کا کہنا ہے کہ پارٹی امور سرانجام دینے میں مولانا فضل الرحمن کی بھرپور حمایت حاصل رہی۔ پارٹی میں گزرا ہوا وقت یاد گار تھا۔ ہر فورم پرجے یو آئی ف کا موقف بھرپور طریقے سے پیش کیا۔ انکا کہنا تھا کہ دیگر سیاسی جماعتوں کی جانب سے جے یو آئی ف پر تنقید کا بھر پورجواب دیتا رہا۔ مولانہ فضل الرحمن کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ مولانہ فضل الرحمان محب وطن سیاستدان ہیں ۔ جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ کچھ پارٹی رہنما ان کے رائی سے اختلاف رکھتے ہیں۔ ان کی ذات کو تنقید کا نشانہ بنانے پر پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔ جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ ان کے پارٹی میں رہنے پرکچھ رہنما ناراض ہیں وہ کسی کیلئے مشکلات پیدا نہیں کریں گے۔