آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔ مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ ڈویژن، بالائی فاٹا اور کشمیر میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہا۔ مالاکنڈ ڈویژن اور بالائی فاٹا میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔ سب سےزیادہ بارش کالام میں چھے ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ ملک میں سب سےزیادہ درجہ حرارت نوپورتھل اور تربت میں بیالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔