سونے کی قیمت 50 روپے کم ہو کر 44,800 سوروپے تولہ ہوگئی
آل سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت ایک ڈالر کم ہوکر گیارہ سو چھے ڈالر ہوگئی،،،عالمی مارکیٹ میں کمی کے تناسب سے پاکستان میں فی تولہ سونا پچاس روپے کمی کے بعد چوالیس ہزار آٹھ سو روپے تولہ ہوگیا، دس گرام سونے کی قیمت بیالیس روپے کم ہو کراڑتیس ہزار چار سو روپے ہوگئی،،، تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے جس کے پاکستان میں بھی سونا مزید سستا ہونے کاامکان ہے۔۔