این اے ایک سو بیس کی انتخابی مہم چلانے پر کیپٹن صفدر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے چکر میں پھنس گئے۔
الیکشن کمیشن نے کیپٹن صفدر کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ کیپٹن صفدر سے الیکشن کمیشن نے تین روز کے اندر جواب طلب کر لیا۔شوکاز نوٹس این اے ایک سو بیس کے ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن اس سے پہلے بھی کیپٹن صفدر کو شوکاز نوٹس جاری کر چکا ہے۔ شوکاز نوٹس میں الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کے متعلق بھی بتایا جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم،وفاقی و صوبائی وزرا، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی حلقے میں شیڈول جاری ہونے کے بعد دورہ نہیں کر سکتے اور نہ ہی انتخابی مہم میں حصہ لے سکتے ہیں۔