حکومت نے آتے ہی ملک میں بحران کھڑے کر دیے, مولانا فضل الرحمن
متحدہ مجلس عمل کی مرکزی کونسل کا اجلاس مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت ہوا۔ ایم ایم اے کی رکن جماعتوں کے سربراہان نے شرکت کی۔ جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق شریک نہیں ہوئے ۔ ان کی نمائندگی لیاقت بلوچ نے کی ۔میڈیا بریفنگ میں فضل الرحمن نے اعلان کیا کہ حکومتی پالیسیوں کے خلاف لائحہ عمل مرتب کرنے کے لیے مذہبی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے گی ۔ مدارس کے نصاب میں تبدیلی اور سی پیک معاہدوں پر نظرثانی کے حکومتی فیصلے مسترد کرتے ہیں ۔مولانا فضل الرحمن سربراہ ایم ایم اے
فضل الرحمن نے کہا کہ حکومت غیرملکی پالیسیاں اختیار نہ کرے ۔ غلامی قبول نہیں ۔ اقتصادی کونسل کے تصورات پر شک ہے ۔فضل الرحمن نے کہا کہ حکومت عوام پر مہنگائی کے پہاڑ نہ توڑے ۔